: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ریاض،19مارچ(ایجنسی) سعودی عرب میں ایک بس حادثے کے نتیجے میں کم ازکم انیس زائرین مارے گئے ہیں۔ مقامی حکام نے بتایا ہے کہ آج صبح یہ حادثہ مکہ اور مدینہ کو ملانے والی ایک شاہراہ پر پیش آیا۔ طبی ذرائع نے زخمیوں کی تعداد بائیس بتائی ہے۔ ہلاک ہونے والوں کی قومیتوں کے بارے میں فوری طور پر
اطلاع موصول نہیں ہو سکی ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ ہلاکتیں اس وقت ہوئیں جب مصری معتمرین کو لیجانے والی ایک بس مکہ اور مدینہ ہائی وے پر حادثے کا شکار ہو کر الٹ گئی۔ یاد رہے کہ دو دن پہلے 16 فلسطینی معتمرین بھی سڑک کے ایک حادثے میں جاں بحق ہوئے۔ یہ حادثہ سعودی عرب کی حدود میں داخل ہونے سے پہلے پیش آیا تھا۔